لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے,دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب آئینہ دیکھ لیں,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
آصف زرداری کے بیان پر سعد رفیق نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے,انہوں نے کہا زرداری پارٹی نے سندھ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔جبکہ دس سالہ اقتدار میں آصف زرداری نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا۔انہوں نے کہا قوم چوری کی چُوری کھا کر جوان ہونے والوں کو پاکستان لوُٹنے کا موقع نہیں دے گی۔ لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے, دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب اپنا احتساب کریں۔اہل سندھ کو زرداریوں کی استحصالی حکومت سے نجات دلائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا سندھ میں سیاسی خلا مسلم لیگ (ن) ہی پورا کرے گی۔سندھ میں مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے ہماری پیش قدمی نہیں رک سکتی