پشاورکےعلاقے چمکنی میں میاں بیوی سمیت 5افراد کے قتل کا ڈراپ سین ، مقتول کا سگابھائی ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار
ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے پولیس لائن پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ،، تین دن قبل چمکنی کے علاقے ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار، اس کی بیوی ، دو کمسن بچوں اور سالی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکرقتل کردیا تھا ،، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شواہد کی بنا پر ملزم کے سہولت کار کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اصل قاتل کی نشاندہی کردی،،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم جنید مقتول کا سگا بھائی ہے ،، جس نے جائیداد کے لالچ میں پانچوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی مار کرقتل کیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جس کوگرفتار کرلیا گیا ہے ،،ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ،، اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے