کراچی میں رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے یونٹ آفس میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا
ترجمان کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر لیاقت آباد کے علاقے میں لیاری ندی کے عقب میں کارروائی کی، جس دوران ایم کیوایم لندن کے یونٹ آفس میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔ اسلحے میں ایک ایل ایم جی، ایک ایس ایم جی، ایک سیون ایم ایم رائفل، دو ایس ایم جی کے میگزین، چھ تیس بور پستول اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔ رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔
سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے پی آئی بی میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم عمیر احمد کو گرفتار کرلیا ،،اس کے علاوہ زمان ٹاون سے 3 ملزمان عابد ، محمد عالم اور فرقان پکڑے گئے ،،، تینوں ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ،، رینجرز نے ایک اور کارروائی کے دوران پی آئی بی کالونی سے اسٹریٹ کرمنلز عبداللہ عرف بابو، عبداللہ اسلم پارکھ ، وسیم مسیح عرف سونو، اور کاشف مسیح عرف برگر کو گرفتار کریا ،، ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کالونی اور زمان ٹاؤن سے 3 منشیات فروش پکڑے گئے،، گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔