آج بھی ممکن ہے عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں۔ ایسے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی: شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقا عباسی نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد ہونگے جبکہ پارٹی نے ہی یہ فیصلہ کیا کہ شہبازشریف پارٹی صدرہونگے۔ فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ
پارٹی فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہے۔ جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں،نوازشریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف کو ہائی جیکرٹھہرایا گیا۔ آج بھی ممکن ہے عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں۔ اس طرح کےفیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے۔ شاہد قان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں۔ لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتے ہیں۔