بادلوں کے جاتے ہی سورج کی تپش سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔
ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ موسم گرم ہونے لگا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،پٹن میں سات، پارہ چنار تین اور دروش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔