افغان ٹیم نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر بڑے ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی
کرکٹ ورلڈکپ2019کیلئے ویسٹ انڈیز کے بعد افغانستان نے بھی کوالیفائی کرلیا۔ زمبابوے کی ٹیم39سال بعد ایونٹ میں نمائندگی سے محروم ہوگئی۔ سپر سکس مرحلے میں آرلینڈ کو افغان ٹیم کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔ زمبابوے میں کھیلے گئے ورلڈکپ دوہزار انیس کے کوالیفائر کے تینتیسویں میچ میں آئرش ٹیم کا 210 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے پانچ وکٹ پر پورا کر لیا۔ اوپنر محمد شہزاد 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔19سالہ راشد خان نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔۔ نوجوان باؤلر تینتالیس میچز میں99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔۔ ون ڈے میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے سے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ تیز ترین سو وکٹوں کا ریکارڈ مچل سٹاک کے پاس ہیں، جنہوں نے52میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔