آج بنوں میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے بنوں میں سیاسی پاور شو کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسپورٹس کمپلیکس میں اسی فٹ طویل اور دس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مطابق پنڈال میں دس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ پنڈال کی طرف آنے والے راستوں میں پارٹی جھنڈے اور بینرز نصب کئے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پرسیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی پلان تشکل دیا گیا ہے، اعلی حکام کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے روٹ کی نگرانی پر مامور ہیں۔ سپین تنگی کے مقام پربلاول بھٹو کا استقبال کیا جائے گا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔