ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 15 مختلف منصوبوں کی تکمیل
ملک میںہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 15 مختلف منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن سے 788.5 میگاواٹ شفاف اور سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میںانرجی مکس پالیسی کے تحت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جارہی ہے اور ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے نو مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کی پیداواری استعداد 445.8 میگاواٹ ہے۔ پاکستان تیل و گیس کی بجائے متبادل ذرائع سے شفاف اور سستی بجلی کی پیداوار کےلئے جامع اقدامات کررہا ہے اور رواں سال کے دوران قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی شامل ہوگی جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔