سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہی ہے۔ شرجیل میمن
احتساب عدالت میں محکمہ سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، شرجیل انعام میمن اور ریفرنس میں شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا، پیشی کے موقع پر صحافی نے کیس پنجاب منتقل کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ان کے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتے ہیں، عدالت نےنیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے، میڈیکل بورڈ میں پنجاب اورملٹری کےڈاکٹرزہوں گے، عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہوگا،چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں، صحافیوں کے سوال پر کہ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے نیب پنجاب میں کیاکررہاہےاورسندھ میں کیاکررہاہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں ہونا اچھی بات ہے، ٹیم کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہو گی