اب جوڈیشل مارشل لاء اور ہی نہ کوئی اور مارشل لاء آئے گا,ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا ویژن کامیاب رہا،محدود وسائل کے باوجود مسائل پر قابو پالیاہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا، اب نہ کوئی جوڈیشل مارشل لاء آئے گا اور نہ کوئی اور مارشل لا آئے گا، جو عوام کا فیصلہ ہوگا وہ سرآنکھوں پر ہوگا۔ جولائی میں الیکشن ہے اور اس میں جو عوام فیصلہ کریں گے وہ حکومت آئے گی۔
وزیراعظم نے ننکانہ صاحب میں دریائے راوی پل کا افتتاح بھی کیا،، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹوٹنے کے مخالفین کے دعوے دم توڑ چکے ہیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو مزید حالات اچھے ہوتے، دھرنے نہ دئیے جاتے تو پاکستان مزید ترقی کرچکا ہوتا، اقتدار کی ہوس رکھنے والے نہ عوام کی خدمت کرتے ہیں نہ ملک کی، جو کام کرتے ہیں وہیں پیشیاں بھگتے ہیں، مسلم لیگ ن مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے اصولوں پر ڈٹی رہی،، خدمات کی سیاست صرف مسلم لیگ ن نے کی، نیت خلوص کے ساتھ کام کیا مسائل حل کنے کی کوشش کی ، نواز شریف عوام میں ہے تو صرف اپنی کارکردگی کی وجہ سے،، وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن پر بھی کڑی تنقید کی، کہا کہ پیسے دے کر ووٹ خریدے گئے، متفقہ چیئرمین سینیٹ لایاجائےتوملک کی عزت ہوتی ہے، آج ایساچیئرمین سینیٹ ہےجوپیسوں سےخریداگیاہے۔۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نجات دلا دی ہے ، کارخانوں کو بلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کر رہے ہیں ثابت کردیا عوام کی خدمت کو نہیں روکا جاسکتا،، پنجاب میں کارکردگی کی کسی دوسرے صوبے میں مثال نہیں ملتی، سندھ کے عوام بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کا وزیراعلی شہباز شریف ہو،،، الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،،، ہم نے ہمیشہ شرافت کا دامن تھامے رکھا، مسلم لیگ ن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، عوام فیصلہ کرے گی کارکردگی والے چاہیے یا گالیاں دینے والے