نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے, سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب منقعد ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شریف فیلمی کو حاضری سے استثنیٰ نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بیمار کی عیادت کرنا انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں تھا کہ نواز شریف کو چند دن کا استثنیٰ مل جاتا، وہ لندن جا کر اپنی اہلی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرلیتے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کا کہنا تھ کہ وہ خود بھی جا کر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی کا ردعمل نواز شریف کو استثنی نہ ملنے پر سامنے آیا ہے، اس سے پہلے احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک ہفتے کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی تھی