بنی گالا میٹرو کے پیسے سے بنایا گیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تیس ارب روپے کی کرپشن کی، وزیر مملکت عابد شیر علی
وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ناقابل یقین دعویٰ کردیا، بولے ، بنی گالا میٹرو کے پیسے سے بنایا گیا،، لاہور میٹروپر 27 ارب اور پشاور میٹرو پر 57 ارب روپے لگے، عدالت عظمیٰ میٹرو پر کمیشن بنائے اور رپورٹ پبلک کرے،، انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے میں درختوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کی گئی ، درختوں کے کمیشن میں بنی گالا کی تزئین و آرائش کی اور شادی کی ،عابد شیر علی نے کہا کہ ،، جن لوگوں نے ملک کو لوٹا انہیں چھوٹ دی گئی کہ سینیٹ میں پیسے لگائیں،جنرل الیکشن میں ایسا نہ ہو جیسا سینیٹ الیکشن میں ہوا، انہوں نے ڈالر مہنگا ہونے کی ذمہ داری بھی عمران خان اور زرداری پر ڈال دی، بولے اگر ڈالر 117 پر جاتا ہے تو غریب لوگ عمران خان اور زرداری سے پوچھیں ،عابد شیر علی کا کہنا تھا اب معافی کسی کو نہیں ہے ، جتنے بھی چور ڈاکو ہیں ان کا احتساب کیا جائے، انہیں چوکوں میں لٹکایا جائے