تپ دق کاعالمی دن آج منایاجارہاہے

تپ دق کاعالمی دن آج (اتوار) منایاجارہاہے۔ اس سال دن کاموضوع ہے۔ '' مرض کے علاج اور اس سے بچائو کے لئے سہولتوں میں اضافے کے بارے میں عالمی رہنمائوں کی طرف سے کئے گئے وعدوں پرفوری عملدرآمد،مرض کے خاتمے کے بارے میںتحقیق کے لئے مناسب اورمستقل فنڈز کی فراہمی یقینی بنانا، تپ دق کا شکارلوگوں سے امتیازی سلوک کاخاتمہ اورلوگوں میں مرض کے بارے میں موثرآگاہی اورشعوراجاگرکرنا''۔