کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ، باپ جاں بحق، 4 بچے زخمی
کوئٹہ کے علاقے ٹین ٹائون میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور ، 4 بچے زخمی ہو گئے۔ ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ٹین ٹائون مدنی سٹریٹ میں واقع سجاد کے گھر میں گیس لیک تھی جونہی صبح اہل خانہ نے ہیٹرجلانے کے لئے ماچس جلائی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے سجاد اور اسکے چار بچے مبشر، مدثر، عثمان اورعظیم زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے سے گھر کے 2کمرے منہدم ہو گئے اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔