ہم فضائوں کے نگہبان، پاکستان کیخلاف جارحیت کی غلطی نہ کی جائے: ائرچیف
یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستان ائرفورس کے سربراہ مجاہد انور خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کی فضاؤں کے رکھوالے ہیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے آغاز میں چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کیا۔ مجاہد انور خان نے طیارے کے کاک پٹ سے دشمن کو پیغام دیا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی غلطی نہ کی جائے‘ پاک فضائیہ ہمیشہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو پیغام دیا کہ ہم آپ کی فضاؤں کے نگہبان ہیں۔ مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کے دوران کاک پٹ سے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی بلند کیا۔ ائیرچیف نے پریڈ سکوائر کے اوپر شاندار ورٹیکل رول کا مظاہرہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملکی خود مختاری کا تحفظ کرے گی۔ قوم کو سرحدوں کے محافظوں کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں