وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے درگئی ضلع ملاکنڈمیں سمال انڈسٹریل زون کا افتتاح کردیا،
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے درگئی ضلع ملاکنڈمیں سمال انڈسٹریل زون کا افتتاح کردیا، انڈسٹریل زون سے نوجوانوں کو روزگار کے سہولیات میسر ہوگی ۔ درگئی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کیمپس، ڈاکٹر ہاسٹل ، چلڈرن پارک ، اور انڈسٹری کے لئے الگ گریڈ اسٹیشن کی قیام کا اعلان وی او ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے ضلع ملاکنڈ کے تحصیل درگئی میں سمال انڈستڑیل زون کے قیام کا افتتاح کردیا ، اس سلسلے میں درگئی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگئی ۔ جس میں سمال انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پروگرام کے منیجنگ ڈائریکٹر ظاہر شاہ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی ۔ مشیر انڈسٹری عبدالکریم ، ، چئیرمین پی اینڈ ڈی ایم این اے جنید اکبر ، ایم پی اے پیر مصور غازی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سمال انڈ سٹریل زون کے قیام سے تحصیل درگئی کے سمیت پورے دویژن کے بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع ملے گے جو کہ پی ٹی ائی حکومت کی سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ انڈستڑیل زون کو بجلی سپلائی کے لئے الگ گریڈ اسٹیشن بھی درگئی میں قائم کیا جائیگا، جبکہ چھوٹے کارخانے لگانے کے لئے نوجوانوں کا وزیر اعظم کے انصاف یوتھ لون پروگرام کے تحت قرضے بھی دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے درگئی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کیمپس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر کے لئ ڈاکٹر ہاسٹل اور چلدڑن پارک کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ ایم این اے جنید اکبر اور ایم پی اے پیر مصور غازی نے صوبائی حکومت کی اس اقدام کی تعریف کی ۔ وزیر اعلیٰ جب ہیلی کاپتڑ میںدرگئی پہنچنے تو انہوں نے سب سے پہلے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کردیا ،