لاہور:تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق،دوسرا زخمی،اہل علاقہ کا شدید احتجاج
لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ٹریفک حادثے میں بچے کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ عالم چوک کے قریب تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 7 سالہ احسان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 14 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔پولیس حکامکے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔لاہور کے علاقے شاہ عالم چوک میں رواں ہفتے ٹریفک حادثے میں بچے کی موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ٹریفک حادثے میں بچے کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔