ہندولڑکیوں کا اغواء،وزیراعظم کی سندھ،پنجاب حکومت کو فوری تحقیقات کی ہدایت
وزیراعظم نے سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے اغواء اور ان کی پنجاب منتقلی کی اطلاع ملنے پر سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔یہ بات وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج ایک ٹویٹ میں کہی۔وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی۔عمران خان نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔