کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی کی بڑی پیش قدمی

روم: اٹلی میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کروناوائرس کو شکست دینے کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، اطالوی انجینئرز خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے انجینئرز ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کی مدد سے خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں جو مہلک کروناوائرس سے لڑنے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ خصوصی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کے علاوہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار کردہ ’’ وینچیوری والوز‘‘ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ والوز کو کروناوائرس کے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔