کرونا وائرس، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 10 روپے کا چیک عطیہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر 88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے دس لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا گیا ہے جس میں عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری نے رقم کرونا کے خلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ہے، کرونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دے رہے ہیں۔