ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات آئے ہیں، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ہم کل سے نیویارک اور دیگر مقامات پر یہ دوا شروع کرانے جارہے ہیں۔ دوسری جانب نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین نے کرونا وائرس کے ایک مریض کی جان بچائی ہے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کرونا مرض میں مجھے آئی وی ڈرپ پر رکھا گیا تھا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مشورے کے بعد دوست نے ہائیڈرو کلورکین کھانے کا کہا، ہائیڈرو کلورکین کھانے کے بعد طبیعت کافی بہتر ہوگئی۔