عمان : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اخباروں پر پابندی کا اعلان
مسقط : عمانی حکومت نے انسداد کرونا وائرس کےلیے گزشتہ روز سلطنت میں اخباروں کی اشاعت پر بھی پابندی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ عمان نے وائرس کی روک تھام کےلیے گزشتہ روز کئی اقدامات اٹھائے جس کے تحت سلطنت میں تمام اخباروں، رسائل اور مختلف اقسام کے لٹریچر کی اشاعت و تقسیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔