آج شام تک دیگر صوبوں کے لوگ سندھ سے نکل جائیں گے: شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ لوگ سندھ سے پنجاب اور اپ کنٹری جا رہے ہیں، مزدوروں کو اگر گھروں تک نہیں پہنچایا تو بہت برا حال ہوگا، لاکھوں مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر جانا چاہتے ہیں، آج شام تک سندھ سے لوگوں کو گھروں کے لیے ٹرینوں پر روانہ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 142 ٹرینیں ہیں، 40 بند کر دی ہیں، باقی کا فیصلہ آج کریں گے، بورڈ میں فیصلہ ہوگا پھر وزیر اعظم کے پاس جاؤں گا، خود سے فیصلہ نہیں کر سکتے وفاق سے منظوری لینی ہوتی ہے، ہم نے زیادہ رش والی ٹرینیں بند کردی ہیں، وسائل کا مسئلہ ہے، ہم بکنگ کے ایک ارب روپے کیسے واپس کرتے، ریٹائرڈ افراد کو ملا کر تین لاکھ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دینی ہے۔