ملک بھر میں ریلوے آپریشن 7 روز کے لئے معطل
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا اطلاق 24 مارچ سے 31 مارچ تک 7 روز کے لیے ہوگا۔مذکورہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کے ٹکٹ کی رقم ٹرین سروس کی بحالی پر دوبارہ ٹکٹ استعمال کرنے یا رقم کی واپسی کی صورت میں کردی جائے گی۔ دوسر ی جانب ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔