پٹرول70روپے سستا، شرح سود3سے4 فیصد کم : شہباز شریف نے بڑے مطالبات کر دیے
مسلم لیگ ن صدر شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،حکومت جیلوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،موجودہ حالات میں ایسی بات نہیں کرنی چائے جس سے تقسیم بڑھے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کیلئے دعاگو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضو ں کو پیش نظر سیاست کرنابڑا گناہ ہوگا،تمام سیاسی اکابرین نے مطالبہ کیا کہ فوری لاک ڈاون کی جانب جانا چاہئے،پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون کا اعلان کیا،دیر آئے درست آئے،وقت کا تقاضا ہے ہم اس چیلنج کو موقعے پر تبدیل کرکے ایک قوم بن جائیں۔ شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ٹاسک فورس میں سیاسی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائے ، ن لیگ کی طرف سے دس ہزار سیفٹی کٹس ڈاکٹرایسوسی ایشن کے حوالے کی جائیں گی ، جہاں سے جان بچانے کے آلات ملتے ہیں، فوری لفٹ کیا جائے ۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا موجودہ صورتحال میں غریب عوام سخت پریشان ہے، حکومت غریب افراد کی امداد کیلئے پلان لائے، اضافی وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی فوری فراہمی کا اہتمام کیا جائے، حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف، غلطی پر اصلاح کی بات کرنا ہوگی، وائرس کے خاتمے تک دیہاڑی دار افراد کو وظیفہ دیا جائے، حکومت تیل کی قیمتوں میں 70 سے 80 روپے کم کرے۔شہباز شریف نے کہا ہمیں اپنے پاس موجود وسائل کو استعمال کرنا ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے، مجھے یقین ہے انشااللہ ہم اس بحران سے نکل آئیں گے، ای او بی آئی کے فنڈز کو بھی امدادی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔