لاہور میں کورونا سے پہلی ہلاکت ، مریضوں کی تعداد 9سو سے تجاوز

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ افراسیاب نامی شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ،افراسیاب میوہسپتال لاہورمیں زیرعلاج تھا،مریض کی عمر 57 سال تھی۔صوبائی وزیرصحت نے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد علاج الگ تھلگ رہنا اور احتیاط ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے سولہ نئے کیسز سامنے آگئے۔ ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 908ہوگئی۔نئے مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے، جہاں متاثرین کی تعداد265 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں 399،بلوچستان میں 110 ،اورگلگت بلتستان میں 80 مریض زیرعلاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 38 ، اوراسلام آباد میں 15 مریضوں کاہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔آزادکشمیر میں بھی ایک مریض مہلک وائرس کا شکار ہوا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اقدامات جاری ہیں۔تاہم اس مہلک وائرس سے چھٹکارے کے لیے عوام کو اپنے تئیں حفاظتی اقدامات اپنانا ہوں گے۔