کورونا وائرس کے بارے میں عوام کے درمیان آگاہی پیدا کرنے میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ کورونا وائرس کے بارے میں عوام کے درمیان آگاہی پیدا کرنے میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔ آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نےکہا کہ میڈیا ورکر اور صحافی کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سروس کے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام کے دکھ درد کا مداوا کرنے کیلئے پہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کے عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرنے والے ہیں۔