کورونا وائرس کا خطرہ، اڈیالہ جیل کے408 قیدیوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے408قیدیوں کی ضمانت منظوری کرتے ہوئے قیدیوں کی ضمانت سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عدالت سہولت فراہم کر رہی ہے، پھر اگر کمیٹی مطمئن ہو تو پھر رہا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل قیدیو ں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ دنیا میں جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے،اسلام آباد پولیس کو قیدیوں کی رہائی پر کیا مسئلہ ہے؟۔