وزیراعظم عمران خان آج کورونا ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے پیش نظر ریلیف پیکیج کا اعلان آج کریں گے، معاشی ٹیم نے عوام کےلئے ریلیف پیکج تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے دھچکے اور مزدور طبقہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظرآج دوپہر ڈھائی بجےریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان متوقع ہے ، اس کے علاوہ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیاجائےگا۔