کرونا وائرس : چین اور اٹلی کے بعد امریکا سب سے زیادہ متاثر

واشنگٹن : کرونا وائرس نے چین اور اٹلی کے بعد امریکا میں اپنے پنجے گاڑ دئیے، امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جہاں مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن چین اور اٹلی وہ ممالک ہیں جہاں اس وبا کے باعث اب تک کل 9 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جبکہ تیسرے نمبر سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا بن گیا ہے جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار 145 ہوچکی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ 6 فیصد افراد صرف ریاست نیویارک میں ہیں جن کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے جبکہ دنیا کے کل 4 فیصد مریض نیویارک سٹی میں ہیں جن کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک ریاست میں اب تک 157 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کےباعث ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکا میں کل ہلاکتیں 582 ہوچکی ہیں۔