سعودی عرب میں پیر کی شام سات بجے سے جزوی کرفیو کا اطلاق ہو گیا
سعودی عرب میں پیر کی شام سات بجے سے جزوی کرفیو کا اطلاق ہو گیا ہے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے اور جیل کی سزاؤں کا سامنا ہو گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق پہلی مرتبہ جرمانے کی رقم 10 ہزار ریال ہو گی۔ خلاف ورزی دہرانے کی صورت میں یہ رقم دگنی ہو جائے گی۔ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر 20 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔