سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہے۔غلام میمن

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دیگر افسران کے ہمراہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کریں ،اگر کسی کی دل آزاری ہو تو ہماری ہیلپ لائن اور کمپلین سینٹر پر کال کریں دوسری جانب کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مزید 139 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لاک ڈاون کے فیصلے پر عملدرآمد کریں ،ہم کوشش کررہے ہیں کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کریں ،لاک ڈاون کے پہلے دن کچھ لوگوں کو نا چاہتے ہوئے بھی گرفتار کرنا پڑا ، پولیس اور شہریوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے ، اگر کسی کی دل آزاری ہو تو ہماری ہیلپ لائن اور کمپلین سینٹر پر کال کریں ، جس کے خلاف بھی شکایت ہوئی تو اس افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی کریں گے ،دوسری جانب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے مزیر 139 افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف 13 مقدمات درج کر لیئے، دو روزہ لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر دفعہ 188 کے تحت 135 مقدمات درج کرتے ہوئے پولیس نے 411 افراد کو گرفتار کیا،