حکومت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہوگا

حکومت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہوگا ۔لااک ڈاون اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے تناظر میں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ پارٹی رہنما ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے اجلاس میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور معیشت پر اس کے منفی اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اسکائپ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے اپنا موقف دیا جائے گا کی اجلاس میں شرکت کے لیے اسکائپ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پارلیمانی رہنما اسکائپ کے تحت گروپ کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے تناظر میں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پارلیمانی رہنما اپنی اسکائپ آئی ڈی بذریعہ موبائل نمبر .03345019958 پر رابطہ کر سکیں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارلیمانی لیڈرز سے درخوست کی جاتی ہے کہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور معیشت پر اس کے منفی اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے کو زیر بحث لایا جائیگا