Waqt News
Sunday | February 05, 2023
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عمران خان اپنے کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی:مریم اورنگزیب
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
  • آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات : تحریک انصاف کا پلڑا بھاری
  • پشاور پولیس لائنز دھماکا، مبینہ حملہ آور اور سہولت کار کی تصاویر سامنے آ گئیں
  • میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا، شیخ رشید
  • شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
  • ایپل، گوگل اور ایمازون کے حوالے سے بری خبر
  • قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز بلاک
  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا رد عمل
  • دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، شیخ رشید کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا
  • حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں .مراد سعید
  • حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بات چیت کیلئے تیار ہیں: فیصل جاوید
  • اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
  • افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال گزر گئے
  • شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا: الیکشن کمیشن
  • آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئیں
  • اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا ہے تو انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، پی ٹی آئی
  • پی ایس ایل 8، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل سے ہوگا
  • قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری
  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے فواد چودھری کی ملاقات
  • الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
  • رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ایپکس کمیٹی میں وزیراعظم کی گفتگو کی مذمت
  • آئی ایم ایف وفد پاکستان کو بہت ’ٹف ٹائم‘ دے رہا ہے:- وزیراعظم شہباز شریف
  • تمام سوشل میڈیا ایپس کو پیچھے چھوڑنے واالی ایپ متعارف
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • سینیئر صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ خارج کر کے رہا کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا چیف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول کیلئے ایک ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

Mar 24, 2020 | 20:22 8:22 PM, March 24, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا چیف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول کیلئے ایک ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضو ں کی تعداد 265 ہے جن میں 176مریض ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں جبکہ 59مریض لاہور، 12گجرات، 7گوجرانوالہ ،3جہلم،2راولپنڈی،2ملتان،1فیصل آباداور 1مریض منڈی بہاؤالدین میں ہےـوہ پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں ویڈیولنک کے ذریعے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھےـ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ پنجاب کا بینہ کے اجلاس میں  کورونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے گلگت  بلتستان کے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا گیاہے اورشہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کی خدمات کوسراہا گیا ہےـمیں ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہوں اورہم پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو بھی تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیںـ انہوں نے بتایا کہ   پنجاب کابینہ کے 28ویںاجلاس کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اورحفاظتی اقدامات کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لئے میں اورمیری کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیاہےـپنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو 11ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جس کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ـ2ارب روپے کے فنڈز پی ڈی ایم اے کو جاری کئے گئے ہیں جبکہ 60کروڑ روپے اضلاع کو فراہم کر دئیے گئے ہیں اور پنجاب کابینہ نے بلوچستان حکومت کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہےـ کابینہ اجلاس میںیہ فیصلہ بھی کیاگیا ہے کہ مستحقین میں موجودہ حالات کے پیش نظرزکوة کی تقسیم کا عمل ایک ماہ قبل شروع کیاجائے گا او راس ضمن میں ہم اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کررہے ہیں جبکہ بیت المال کے فنڈزکو بھی ریلیز کیا جارہاہے او ریہ فنڈز بھی مستحقین میں جلد تقسیم کئے جائیں گےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ سکولوںمیں قبل ازوقت گرمیوں کی تعطیلات کرنے اورتعطیلات کے دوران نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے او ریہ کمیٹی آئندہ 7روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے  جواپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ کر کے اس مشکل گھڑی میں ملکر کام کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔انہوںنے کہاکہ  پنجاب کابینہ نے (The Punjab Infectious Diseases Prevention & Control Ordinance,2020)کے مسودے کی اصولی منظوری دے دی ہےـلاہورمیں 3 ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو لیول تھری اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،ڈی جی خان ،فیصل آباداوربہاولپور میں 5نئی لیول تھری لیبز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،جس کیلئے 62کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ  کابینہ نے10 ہزار ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اورہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حا صل کرے گی جبکہ  کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لئے 8لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت عام آدمی اور غریب طبقے کی مالی مشکلات کم کرنے کے لئے معاشی پیکیج پر کام کررہی ہے اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اگلے چند روز میں حتمی بریفنگ دیں گے جبکہ پنجاب حکومت نے معاشی پیکیج کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کر دی ہیں اور وفاقی حکومت کے معاشی پیکیج کا اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاکہ پنجاب کابینہ نے آج بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کو 9ماہ کے لئے موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے او راس سلسلے میں آرڈیننس کا اجراء کیاجا رہاہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی حتمی تاریخ 5مئی ہےـکابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی( Contingency )پلان پیش کیا جسے منظور کیا گیاـوزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب کے 36اضلاع میں صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ وہ مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کریںـکابینہ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری حفاظتی سامان اور لباس کی خریداری جلد مکمل کی جائےـایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ ہے اور کورونا وائرس کے بچائو کے لئے کئے جانے والے ا قدامات کی پابندی ہر صورت کرائی جائے گی تاہم کھانے پینے کی اشیاء کی ہوم ڈلیوری اورادویات ، سینی ٹائزر وغیرہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا اورکسی بھی ایشو کی صورت میں مقامی لوگ متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیںـایک اور سوال میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مساجد کے لئے ایس او پیز کااجراء کر دیا گیاہے اور مساجد میں بھی پیشگی اقدامات لئے جا رہے ہیںـانہوںنے کہاکہ اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال ہے او رہم پوری طرح  لڑنے کے لئے تیار ہیںـمحکمہ صحت نے اپنی تمام تیاریاں کررکھی ہیں اور فنڈز بھی فراہم کردئیے گئے ہیںـانشاء اللہ اس موذی مرض سے لڑیں گے اور اسے شکست دیں گے ـایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ کرفیو ہے نہ لاک ڈائون بلکہ حکومت نے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیںـپنجاب حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی خدمات بھی حاصل کی ہیںـصوبائی وزراء یاسمین راشد، راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان ،ہاشم جواں بخت اورسیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھےـ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر پنجاب کا بینہ کا 28واں اجلاس منعقد ہوا ـاجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف گلگت  بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیاـاجلاس میں  (The Punjab Infectious Diseases Prevention & Control Ordinance,2020)کے مسودے کی اصولی منظوری دی گئیـاجلاس میں لاہورمیں 3 ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو لیول تھری اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ ،ڈی جی خان ،فیصل آباداوربہاولپور میں 5نئی لیول تھری لیبز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے 62کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہر ڈویژن میں ٹیسٹنگ لیب قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیںـکابینہ نے10 ہزار ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اورہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہےـکابینہ نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لئے 8لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دی گئی ـاجلاس میںآئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان آرمی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ریکوزیشن کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئیـ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019میں ترمیم کی منظوری دی گئیـاجلاس میں پنجاب ویلج،پنچائیت اور نیبرہڈکونسلز ایکٹ 2019میں ترمیم کی منظوری  دی گئیـپنجاب کابینہ کوکورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئیـاجلاس میں پنجاب کابینہ کے27 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 27 ویں اور 28 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئیـکابینہ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے خصوصی دعا کرائی. صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی ـ

عمران خان اپنے کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی:مریم اورنگزیب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ ...

    Mar 16, 2017 | 12:00
  • پاکستان کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں ہونے لگا

    Mar 16, 2017 | 13:04
  • ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے

    Mar 16, 2017 | 14:23
  • لاہور سمیت بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر والے پھر ...

    Mar 16, 2017 | 11:14
متعلقہ خبریں
  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی: وفاقی حکومت، گورنر ...

    Feb 03, 2023 | 12:18
  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ...

    Jan 21, 2023 | 16:10
  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکیل ...

    Jan 07, 2023 | 13:51
  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا مثالی دور، پنجاب ...

    Jan 14, 2023 | 13:45
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 4

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 5

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group