وزیراعلیٰ کاکورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونیوالے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ڈاکٹر اسامہ جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیں۔قوم کا ہر فرد ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہے ۔ڈاکٹر اسامہ شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں