حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مزار یا درگاہ کو دوبارہ بند کردیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دے۔