کورونا کیسز میں اضافہ، بغیر اجازت برطانیہ سے باہر سفرکرنے پر پابندی عائدکردی گئی

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بغیر قانونی اجازت کے برطانیہ سے باہر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اس بارے میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یومِ پاکستان پر بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ میں آپ کو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفری پابندیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک کوویڈ کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، اگر آپ پاکستان میں ہیں تو قواعد کی لازمی پابندی کریں، ایس او پیز پر عمل کریں اور ماسک پہنیں، یہ سست پڑنے کا وقت نہیں ہے۔