نائجر میں مسلح افراد نے 137 افراد کو قتل کردیا

مغربی افریقہ میں واقع ایک ملک نائجر کے دیہاتوں پر مسلح حملوں کے نتیجے میں اب تک 137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نائجر کے ترجمان زکریا عبدالرحمن نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ اتوار کے روز ٹاہوا میں واقع انتازیانہ ،باکورات اور وستانہ نامی دیہاتوں پر ہوئے مسلح حملوں میں اب تک 137 افراد مارے گئے ہیں۔