نیب کو مریم نواز کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

لاہور: ہائی کورٹ نے نیب کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے، تاہم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔مریم نواز جاتی امرا اراضی کیس میں حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئیں اور اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ مریم نواز عبوری ضمانت کے لئے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بینچ کے روبرہ پیشی ہوئیں تو ان کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر، پرویز رشید، رانا ثنااللہ، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔