مسجد حرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی تیاریاں مکمل

مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کے لیے آنے والے معتمرین اور زائرین کے لیے محفوظ روحانی ماحول فراہم کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اپنی بھرپور صلاحیتوں، انسانی اور میکانیکی توانائیوں کو نماز جمعہ کی تیاری اور سسٹم کی نگرانی میں صرف کردیا ہے۔ صدارت عامہ کے سربراہ شیخ سدیس نے براہ راست فیلڈ نگرانی کی۔ انہوں نے نمازیوں کے مسجد حرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے نظام کا جائزہ لیا۔ دروازوں کے کھولنے اور بند کرنے کے عمل کی جانچ کی۔ مسجد کے فرش اور صحنوں میں نمازیوں کے داخلے کے اہتمام کو دیکھا اور حفاظتی ذرائع کی تیاری کی یقین دہانی حاصل کی۔ مسجد حرام میں تمام خطرات کا جلد پتہ لگانے، آگ بجھانے کے نظام کی تاثیر اور پیدل چلنے والوں کی سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آگ بجھانے والے آلات اور الارم آلات کی وقتاً فوقتاً دیکھ بھال کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے موجود تمام رکاوٹوں کو ہٹایا جاتا ہے۔ عبادات کی ادائیگی کے دوران ضیوف الرحمن کی نقل و حرکت کو آسان تر بنایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے جمعہ کو عازمین کے استقبال کے لیے صدارت عامہ کے منصوبوں کی تیاری کی تصدیق کی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صدارت عامہ ضیوف الرحمن کی خدمات کے لیے انسانی، آپریشنل اور تکنیکی توانیوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ استعمال میں لاتی ہے۔ تمام شعبوں میں بہتر سے بہتر سے خدمات کی فراہمی کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہجوم کے انتظام کے لیے ضیوف الرحمن کو مسجد حرام کے صحنوں سے وصول کیا جاتا، مطاف سے گزرنا اور دو رکعت نماز ادا کرنا اور جب تک مہمان اپنے تمام مناسک ادا نہ کرلے اس کی نگرانی کی جاتی اور پیش آنے والی مشکل کو ختم کیا جاتا ہے۔