برطانوی پارلیمان نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگادی۔

برطانوی پارلیمان نے سائبرسکیورٹی کی ضرورت کے پیش نظرتمام پارلیمانی آلات اور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پر ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ نے گذشتہ ہفتے سرکاری فونز پر چین کی ملکیت والی ویڈیوایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔ برطانوی پارلیمان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر حکومتی ڈیوائسز پر پابندی کے فیصلے کے بعد دارالعوام اورہاؤس آف لارڈز دونوں کے کمیشنز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو تمام پارلیمانی ڈیوائسزاور وسیع تر پارلیمانی نیٹ ورک پربلاک کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سائبرسکیورٹی پارلیمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔