کورونا وائرس سے مزید ایک مریض چل بسا،150نئے کیسز رپورٹ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید ایک مریض چل بسا ، گذشتہ چوبیس گھنٹو ں میں 150نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا، گذشتہ روز 4 ہزار 194 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،مثبت کیسز کی شرح 3.58فیصد رہی۔