صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تک ممکن نہیں۔فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا آئین اس بارے میں واضح ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت750کے لگ بھگ کارکن اغوا اور گرفتار کئے گئے ہیں اظہر اور شاہدحسین کو کہاں رکھا گیا ، ابھی تک نہیں بتایا جا رہا، دنیا اس ریاستی دہشت گردی کا نوٹس کے اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کے تحت پاکستانی حکمرانوں کی باز پرس کی جائے جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں چھ لوگ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں آٹا لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے اور یہ قطار ان کیلئے موت کی قطار ثابت ہوئی ہمارے آزاد میڈیا کا حال یہ ہے ایک پروگرام اس ظلم پر نہیں ہوا ، نہ ہی کوئی حکمران خود کو جوابدہ سمجھتا ہے بے شرم لوگ۔