رمضان کا آغاز : ریسٹورینٹس کے اوقات کار تبدیل
لاہور ہائیکورٹ نے رمضان کے پیش نظر ریسٹورینٹس کو افطاری سے صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کی روک تھام سےمتعلق ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔وکیل ریسٹورنٹس نے بتایا کہ اگر ریسٹورنٹس 11بجے بند کیا جائے گا تو سحری کے وقت کیا کیا جائے، رمضان میں دن میں ریسٹورنٹس بند ہوتے ہیں،رات میں کھولنےکی اجازت دی جائے۔جس پر عدالت نے کہا آلودہ پانی پانی دریا میں جا رہا ہے وہی پانی فصلوں میں لگایا جارہا ہے ، اس پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں، ان علاقو کے بچوں کی گروتھ نہیں ہو پارہی ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں، اس انڈسٹری کے خلاف کارروائی کریں جن کا گندا پانی دریا میں جارہا ہے.لاہورہائیکورٹ نے رمضان کے پیش نظر ریسٹورینٹ کے اوقات کار تبدیل کردیے اور ریسٹورینٹس کوافطاری سے صبح 6بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔