40 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی،آپ نے حکم دیا لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

زمان پارک ممکنہ آپریشن روکنے کیلئے درخواست پر سماعت، جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر سماعت کررہے ہیں ، عمران خان روسٹرم پر آگئے عدالت سے چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں ، عدالت کے روبرو حقائق رکھنا چاہتا ہوں ، عدالت نے حکم دیا کہ کوئی آپریشن نہیں ہوگا ،عمران خان 17 مارچ کو اسلام آباد پیشی کیلئے گیا،میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی باہر سے شور سن رہی تھی،40 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی،آپ نے حکم دیا لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی