کراچی میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مزید پیپلز الیکٹرک سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں، پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈ لائن، اورنج لائن، یلو لائن منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہدایت دی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔