امریکا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

بچوں اور نوعمر افراد میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے امریکا میں اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوٹاہ میں 18 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے اسپنسر کاکس کی ریپبلکن گورنمنٹ نے دو قوانین پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت 18 سال سے کم افراد رات ساڑھے 10 بجے سے صبح ساڑھے 6 بجے تک سوشل میڈیا ایپس استعمال نہیں کر سکیں گے۔ امریکا میں یہ اپنی نوعیت کو منفرد قانون ہے جس میں والدین کی رضامندی کے بغیر بچے سوشل میڈیا ایپس استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ان قوانین کا مقصد کم عمر افراد کو نشہ آور خصوصیات والی اشیا کی تشہیر کے ذریعے سوشل میڈیا کی جانب راغب ہونے سے بچانا ہے۔