صوبوں میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، صدر کا وزیر اعظم کو خط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ توہین عدالت اور دیگر پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، وزیر اعظم متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کریں۔ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے، انہوں نے لکھا کہ ماضی قریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے بنیادی اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کے واقعات کو اجاگر کیا، ایسے واقعات کے تدارک اور اصلاح کیلئے انہیں وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ضرورت تھی۔