صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرہ میں رہیں، عمران کی کٹھ پتلی نہ بنیں، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔ صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔