سانحہ صفورا میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل آئی جی سندھ کے مطابق مزید چار دہشت گرد گرفتار

کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا میں ملوث چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی، ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی براآمد کیاگیا- اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کی پریس کانفرنس کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے باہرنقاب پوش پولیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف صحافیوں نے احتجاجاٰ واک آؤٹ کیا، غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے باہر تین گاڑیوں میں مسلح افراد کی موجودگی پر کارروائی کی گئی تاہم انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس پر صحافیوں نے احتجاج ختم کر دیا۔